کراچی ، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث چینی باشندے پر فرد جرم عائد،ملزم کا صحت جرم سے انکار

منگل 13 فروری 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) کراچی کی مقامی عدالت میں اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث چینی باشندے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث چینی باشندے کو کراچی کی ماتحت عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف استغاثہ کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چینی باشندے پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے استغاثہ کو 20 فروری تک گواہان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ اس سے قبل اے ٹی ایم فراڈ کیس میں دونوں چینی باشندوں کو ایک ایک سال قید اور فی کس 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا ہوچکی ہے، چینی باشندے پر اے ٹی ایم مشینوں میں اسکیمنگ لگانے اور صارفین کا ڈیٹا ہیک کرکے ان کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کا الزام تھا۔

متعلقہ عنوان :