کراچی یونیورسٹی نے ایوننگ پروگرام میں داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 15فروری تک توسیع کردی

منگل 13 فروری 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) کراچی یونیورسٹی نے ایوننگ پروگرام میں داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 15فروری تک توسیع کردی ہے ،جامعہ کراچی کے قائم مقام ڈائریکٹر ایڈمیشنز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس15 فروری 2018 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :