فیفا ٹرافی کی تقریب میںفٹ بال ہیروز کو مدعو نہ کرنا لیجنڈکے ساتھ ناانصافی ہے، حاجی عبدالستار

منگل 13 فروری 2018 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) سابق انٹرنیشنل فٹ بالر حاجی عبدالستار نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں کھلاڑی سیاست کی بجائے کھیل پر توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ فیفا ٹرافی کی تقریب میں فٹ بال ہیروز کو مدعو نہ کرنا لیجنڈکے ساتھ ناانصافی ہے اور کھلاڑیوں کا کسی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور سپانسر کرکٹ اور ہاکی کی طرح فٹ بال اور دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو پہلی بار سیف گیمز میں میڈل دلانے والے قومی ہیروز نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومت اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یا فیصل آباد میں ایک آل پاکستان کی سطح کا فٹ بال ٹورنامنٹ مارچ کے آخری ہفتے منعقد کروانے کا پروگرام بنا رہا ہوں جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں حاجی عبدالستار نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں فیفا کی ٹرافی پاکستان لائی گئی جس میں پاکستان سٹارز انٹرنیشنل فٹ بالرز، انٹرنیشنل ریفریزاور نہ ہی پاکستانی انٹرنیشنل کوچز کو فیفا ٹرافی کی تقریب میں مدعو کیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :