سپورٹس ڈیسک*

پی ایس ایل میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑھانے کیلئے فرنچائز ٹیموں نے مختلف تقریبات کا آغاز کردیا

منگل 13 فروری 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کا آغاز فروری کے تیسرے ہفتے میں یو اے ای میں ہورہا ہے تاہم لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں شائقین کرکٹ کی پی ایس ایل اور اپنی ٹیم میں دلچسپی کو بڑھانے کے لئے اپنی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس سلسلہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ ،پشاور زلمی اور لاہور قلندر نے مختلف تقریبات منعقد کرنا شروع کردی ہیں اور ٹیموں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے گانے بھی جاری کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ اسی سلسلہ میں پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا گانا لیاری از یونائیٹڈ بھی گزشتہ روز جاری کر دیا گیاہے ۔

گانے کی وڈیو کے آغاز میں لیاری انڈر گرائونڈ بوائز کا مختصر انٹرویو دکھایا گیا ہے، اس میں بینڈ کے ارکان بتاتے ہیں کہ لیاری کبھی گینگز کے حوالے سے مشہور تھا ، ہم نے کوشش کی کہ اس کو کھیلوں اور موسیقی کی پہچان دینے میں اپنا کردار ادا کریں، لیاری فٹ بال گرائونڈ میں لڑکیوں کو فٹبال کی پریکٹس کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا، پلیئرز اپنی گفتگو میں مختصر الفاظ میں کھیل سے اپنی رغبت کا اظہارکرتی ہیں۔

(جاری ہے)

لیاری از یونائیٹڈ گانے کے ساتھ مقامی اسکول کے بچوں کی گھروں کو واپسی بھی عکسبند کی گئی ہے، گلیوں میں دیگر لوگ بھی لیاری انڈرگرائونڈ بوائزکی منفرد گائیکی پر جھومتے نظر آتے ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم کا گاناچند روز پہلے جاری ہوچکاہے ۔۔

متعلقہ عنوان :