انوشکا شرما کی نئی فلم سوئی دھاگہ کا پہلا پوسٹر جاری
تازہ ترین : 1

انوشکا شرما کی نئی فلم سوئی دھاگہ کا پہلا پوسٹر جاری

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) بالی ود اداکار انوشکا شرما اور ورون دھون کی فلم سوئی دھاگہ میں حلیے کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ورون دھون پہلی بار فلم سوئی دھاگہ مین ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم میں ان کے حلیے کا پہلاپوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں دونوں ایک عام سے لباس میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ ورون دھون کا فلم کے بارے میںکہنا ہے کہ فلم میں انوشکا شرما کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہوں اور یش راج فلمز اور ٹیم کا حصہ بننے پر بھی بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ فلم کے ہدایتکار شرات کتریا جبکہ پروڈیوسرمنیش شرما ہیں ۔ فلم رواں سال28ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/02/2018 - 16:40:05

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :