شوبز نیوز*
تازہ ترین : 1

شوبز نیوز*

عام لوگوں کی طرح شوبز کے لوگوں کو بھی زندگی میں بڑے مسائل درپیش ہوتے ہیں فلمسٹار ثنا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) فلمسٹار ثنا نے کہا ہے کہ ٹی وی دیکھنے والے لوگوں کا عام طور پر یہ تصور ہوتا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑی آسان زندگی بسر کرتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ عام لوگوں کی طرح شوبز کے لوگوں کو بھی زندگی میں بڑے مسائل درپیش ہوتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد زندگی کی روٹین بالکل تبدیل ہو جاتی ہے ، شروع میں ان کی چھوٹی چھوٹی بات کا خیال رکھنا پڑتا ہے اور جب وہ سکول جانے کے قابل ہو جاتے ہیں تو تب بھی ان کی تعلیم کے حوالے سے تمام معاملات پر بھرپور توجہ دینے پڑتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں روزانہ سات بجے بستر سے اٹھ جاتی ہوں اور بچوں کو سکول بھیجنے کے بعد دیگر گھریلو امور کی انجام دہی میں مصروف ہو جاتی ہوں اور پھر جب کوئی فلم یا ٹی وی پروجیکٹ کی شوٹنگ ہو تو اس کے لئے بھی باقاعدہ ایک ٹائم ٹیبل مقرر کرنا پڑتا ہے اور بچوں کے ساتھ شوہر کا بھی بھرپور خیال رکھنا پڑتا ہے ۔ ۔۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/02/2018 - 16:40:05

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :