بھارتی ریسلر کھالی کا پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کا مطالبہ

منگل 13 فروری 2018 16:32

بھارتی ریسلر کھالی کا پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کا مطالبہ
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13فروری2018ء) ڈبلیو ڈبلیو ای کے بھارتی ریسلر کھالی نے پاک بھارت کرکٹ روابط بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گریٹ کھالی کا کہنا تھا کہ کھیلوں سے سیاست کو دور ہی رکھنا چاہئے اور شائقین کو دونوں ممالک کے درمیان مسلسل مقابلوں سے لطف اندوزہونے کا موقع دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان غیر ضروری طور پر مسائل کو کھیلوں میں گھسیٹ لاتے ہیں ورنہ دونوں ممالک میں کرکٹ کے دلچسپ مقابلے سنسنی خیزی بڑھائیں گے۔ کھالی نے یہ یقین ظاہر کیا کہ ویرات کوہلی انٹر نیشنل کرکٹ میں تمام ریکارڈز چکنا چور کر ڈالیں گے۔ 


متعلقہ عنوان :