جماعت اسلامی عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، آئندہ الیکشن میں فتح ہماری ہو گی، سینئر صوبائی وزیر عنایت الله

منگل 13 فروری 2018 16:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر عنایت الله خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، 2018ء کے الیکشن میں انشاء الله فتح جماعت اسلامی کی ہو گی، جماعت اسلامی کا وزیراعلیٰ بنا تو پہلا کام ضلع تناول کے نوٹیفکیشن کا اجراء ہو گا، ملک کا خزانہ لوٹنے والوں کو جماعت اسلامی سیدھا جیل بھجوائے گی، اس وقت حلقہ بندیوں کے سبب ملک بھر میں کوئی نیا ضلع و تحصیل نہیں بن سکتی۔

وہ گذشتہ روز جماعت اسلامی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان اور نائب صوبائی امیر نورالحق بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک تحریک کا نام ہے، پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے، قوم کا المیہ ہے کہ بار بار وہی لوگ اسمبلیوں میں پہنچ جاتے ہیں جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ہے، قوم جب تک صحیح لوگوں کا انتخاب نہیں کرے گی اس وقت تک صالح قیادت اور ملک میں نظام عدل کا نظام ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام کو انصاف، ترقی اور خوشحالی دینے کیلئے نظام عدل کے قیام کی ضرورت ہے۔ عنایت الله خان نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اگر 62 اور 63 دفعہ کا عملی طور پر نفاذ ہو جائے تو سراج الحق کے سوا کوئی بھی رگڑے سے نہیں بچے گا، ہمارا ملک ہر قسم کے خزانوں سے بھرا پڑا ہے، صحیح حکمرانی کی صورت میں ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :