مانسہرہ کے علاقہ گنڈا روڈ پر 7 سالہ بچہ موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا

منگل 13 فروری 2018 16:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) مانسہرہ کے علاقہ گنڈا روڈ پر 7 سالہ بچہ موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا، سٹی پولیس نے موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گنڈا کا رہائشی 7 سالہ بچہ حمزہ ولد جمیل سڑک کے کنارے کھڑا تھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے بچہ کو ٹکر دے ماری جس کے باعث بچہ شدید زخمی ہو گیا، بچہ کو فوری طور پر کنگ عبدالله ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے بچہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے تاہم پولیس نے موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :