جی ٹی روڈ بالڈھیر کے مقام پر دو مختلف حادثات میں 12 افراد زخمی ہو گئے

منگل 13 فروری 2018 16:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) جی ٹی روڈ بالڈھیر کے مقام پر دو مختلف حادثات میں 12 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ بالڈھیر کے مقام پر پہلے حادثہ میں کار نمبری اے بی بی 002- مالٹے فروش شخص پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجہ میں مالٹے فروش ملک جہانگیر ولد ملک محمد اشرف سکنہ محلہ جدید سرائے صالح شدید زخمی ہو گیا، کار ڈرائیور واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

دوسرے واقعہ میں کار نمبر ایل ڈبلیو 067- اور ٹیوٹا ہائی ایس ایس 4097- آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں کار اور ٹیوٹا ہائی ایس میں سوار 11 کے قریب افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی افراد نے گاڑیوں سے نکال کر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :