حویلیاں طیارہ حادثہ،میتوں کی شناخت کا معاملہ سوالیہ نشان بن گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 فروری 2018 16:02

حویلیاں طیارہ حادثہ،میتوں کی شناخت کا معاملہ سوالیہ نشان بن گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13فروری 2018ء)حویلیاں طیارہ حادثے میں میتوں کی شناخت کا معاملہ سوالیہ نشان بن گیا۔تفصیلات کے مطابق 7دسمبر 2016کو حویلیاں میں ایک طیارے کے ساتھ حادثہ پیش آیا تھا جس میں جنید جمشید سمیت 47افراد جا ں بحق ہو گئے تھے۔لیکن اب اس حادثے سے متعلق ایک نئی خبر سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی فرانزک پنجاب ڈاکٹر اشرف طاہر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کا حادثہ حویلیاں میں طیارے کے ساتھ پیش آیا تو ایسی حادثے میں اعضاء کا ڈی این اے اتنا جلدی ممکن نہیں ہوتا۔

اور مجھے نہیں معلوم کہ حکومت نے طیارے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو کیسے مطمئن کیا کیونکہ ایسے حادثات میں ڈی این اے ممکن نہیں ہوتا ۔اس لئے اس حادثے میں میتوں کی شناخت کا معاملہ ابھی بھی سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔