نیوزی لینڈ کا آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز ویمن کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ہوم سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، لارین ڈائون اور کیٹ ہیفرنان پہلی بار شامل

منگل 13 فروری 2018 16:48

آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز ویمن کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، لارین ڈائون اور کیٹ ہیفرنان پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، 18 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بائولر ہیفرنان ٹی ٹونٹی جبکہ 22 سالہ بلے باز لارین ون ڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز ویمن کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ کپتان سوزی بیٹس، سوفی ڈیوائن، لارین ڈائون، کیٹ ابراہیم، میڈی گرین، ہولی ہڈلسٹن، کاسپیرک، آمیلاکر، کیٹی مارٹن، اینا پیٹرسن، ہانا روئے، ایمی سیٹرتھویٹ اور لی تاہوو پر مشتمل ہے، ٹی ٹونٹی سکواڈ میں لارین ڈائون کی جگہ ہیفرنان، کیٹ ابراہیم کی جگہ نٹالی ڈوڈ، ہڈلسٹن کی جگہ ہیلے جنسن کو شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :