سرگودھا سپورٹس سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

منگل 13 فروری 2018 16:48

سرگودھا۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)سرگودھا سپورٹس سٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور گرائونڈ کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر نوجوان نسل کے پوٹینشل کے مثبت رحجان کو اجاگر کیا جا سکے، یہ بات ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سرگودھا سپورٹس سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپورٹس کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کیلئے سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر و مرمت وقت کی اہم ضروت ہے تاکہ نوجوانوں کے اندر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو استعمال میں لایا جا سکے، اجلاس میں کئے گئے فیصلہ کے مطابق سپوٹس سٹیڈیم میں رجسٹرڈ تنظیموںکی میچ فیس2000/-اور نان رجسٹرڈ کی فیس5000/-رکھی گئی ہے، سٹیڈیم میں زیادہ سے زیادہ میچ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔