لوگوں کی بڑی تعداد نے عاصمہ جہانگیر کی میت لے جانیوالی ایمبولینس کو روک لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 فروری 2018 15:50

لوگوں کی بڑی تعداد نے عاصمہ جہانگیر کی میت لے جانیوالی ایمبولینس کو ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13فروری 2018ء)عاصمہ جہانگیر کے جنازے میں جزباتی مناظر دیکھنے کو ملے،عاصمہ جہانگیر کے چاہنے والے ایمبولنس کے ارد گرد جمع ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آج عاصمہ جہانگیر کے جنازے پر جزباتی منظر دیکھنے کو ملا جب معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کا جنازہ ایمبولنس میں لے کر جایا جا رہا تھا تو لوگ ایمبولنس کے ارد گرد جمع ہو گئے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ عاصمہ جہانگیر ان کو چھوڑ کر جائیں۔

اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کے چاہنے والو ں کی کتنی بڑی تعداد تھی۔کیونکہ عاصمہ جہانگیر نے اپنی ساری زندگی میں مظلوم طبقے  کے حق میں آواز اٹھائی اور وہ اپنی زندگی میں لوگوں کے حقوق کی جنگ لٹرتی رہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے جنازے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں خواتین بھی شامل تھیں اور لوگ ایمبولنس کے ارد گرد جمع ہو گئے۔

(جاری ہے)

اور وہ نہیں چاہتے کہ عاصمہ جہانگیر ان کو چھوڑ کر جائیں ۔یاد رہے کہ معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں تھیں۔اور آ ج لاہور میں ان کی تدفین کی جا رہی ہے۔عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر نہ صرف ملک کے اند بلکہ غیر ملکی شخصیات نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ پاکستان ایک ہیرے سے محروم ہو گیا ہے۔ویڈیو ملاحظہ کریں: