وفاقی دارالحکومت سے سینیٹ کی ایک عمومی اور ایک ٹیکنو کریٹ نشست پر 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار

منگل 13 فروری 2018 16:45

وفاقی دارالحکومت سے سینیٹ کی ایک عمومی اور ایک ٹیکنو کریٹ نشست پر 7 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سینیٹ کی خالی ہونے والی ایک عمومی اور ٹیکنو کریٹ کی ایک نشست پر 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی مستند امیدواروں کی فہرست کے مطابق عمومی نشست پر ڈاکٹر عاطف فضل، راجہ عمران اشرف، فرید حسین، کنول شوزب اور محمد اسد علی خان جونیجو جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر مشاہد حسین سید اور راجہ محمد شکیل عباسی کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :