قصور ویڈیو اسکینڈل میں ملوث 9 ملزمان بری ،

3 کو عمر قید کی سزا، 3,3لاکھ روپے جرمانہ

منگل 13 فروری 2018 16:45

قصور ویڈیو اسکینڈل میں ملوث 9 ملزمان بری ،
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) قصور ویڈیو اسکینڈل میں ملوث 3ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر قید سزا اور 3,3لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، اس مقدمے میں مجموعی طور پر 12ملزمان تھے جن میں سے 9کو ثبوت نہ ہونے کے باعث بری کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قصور ویڈیو اسکینڈل میں عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث 3ملزمان حسیم عامر، وسیم سندھی اور علیم آصف کو عمر قید اور 3,3لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 4نے فیصلہ سنایا، اس مقدمے میں مجموعی طور پر 12 ملزمان تھے جن میں سے 9کو ثبوت نہ ہونے کے باعث بری کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :