غریب خواتین کا بون میرو نکالنے والے گروہ کے مرکزی ملزم ندیم اور ساتھی ساجد کا پولیس گرافک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

منگل 13 فروری 2018 16:44

غریب خواتین کا بون میرو نکالنے والے گروہ کے مرکزی ملزم ندیم اور ساتھی ..
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) غریب خواتین کو جہیز فنڈز کے نام پر انکا بون میرو نکالنے والے گروہ سے تفتیش کا عمل جا ری ہے ۔گروہ کے مرکزی ملزم ندیم اور ساتھی ساجد کا پولیس گرافک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے پولیس نے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کو خط ارسال کر دیا ہے جبکہ پانچ متاثرہ خواتین کو میڈیکل کے لئے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حافظ آباد میں جہیز فنڈز اور مالی امداد کا جھانسہ دیکر سادہ لوح غریب خواتین کے بلڈ سیمپل اور بون میرو نکالنے والے گروہ سے تفتیش کا عمل جا ری ہے پولیس نے گروہ کے ایک اور ملزم ساجد کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس زرائع کے مطابق مرکزی ملزم ندیم اور اسکے ساتھی ساجد کا پولیس گرافک ٹیسٹ کروایا جا گا جس کے لئے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کو خط ارسال کر دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے اس کیس کی مزید تفتیش کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف پہلوںکو مد نظر رکھتے ہوئے تفتیش کر رہی ہیں ۔دوسری جانب پانچ متاثرہ خواتین کو میڈیکل ایگزیمینشنکے لئے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے برآمد ہونے والے بلڈ سیمپل اور دیگر جسمانی مواد کو بھی ٹیسٹ کے لئے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :