قومی اسمبلی میں بچوں کی ملازمت کے امتناع پر اسلام آباد امتناع ملازمت بچگان بل 2017کے حوالے سے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کی پیمرا(ترمیمی) بل 2017، قائمہ کمیٹی مواصلات کی پاکستان پرائیویٹ کوریئر ریگولیٹری اتھارٹی بل 2015سمیت دیگر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ پیش کر دی گئیں

منگل 13 فروری 2018 16:44

قومی اسمبلی میں بچوں کی ملازمت کے امتناع پر اسلام آباد امتناع ملازمت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) قومی اسمبلی میں بچوں کی ملازمت کے امتناع پر علاقہ دارالحکومت اسلام آباد امتناع ملازمت بچگان بل 2017کے حوالے سے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(ترمیمی) بل 2017، قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی پاکستان پرائیویٹ کوریئر ریگولیٹری اتھارٹی بل 2015سمیت دیگر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ پیش کر دی گئیں۔

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آسیہ ناز تنولی نے اسلام آباد میں بچوں کی ملازمت کے امتناع اور بعض پیشوں اورکام میں نوجوانوں کے روزگار کو منضبط کرنے کے بل(علاقہ دارالحکومت اسلام آباد )امتناع ملازمت بچگان بل 2017کے حوالے سے قائمہ کمیٹی داخلہ کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

(جاری ہے)

آسیہ ناز تنولی نے قائمہ کمیٹی کابینہ کی حق بلامعاوضہ ولازمی تعلیم (ترمیمی) بل 2017پر قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹری، قومی تصادم مفادات بل 2016پر قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ، بچوں کی شادی کا امتناع(ترمیمی) بل 2016 پر قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی رپورٹیں ایوان میں پیش کیں۔

انہوں نے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی دستور(ترمیمی) بل2017، دستور(ترمیمی)بل 2015 پر کمیٹی کی رپورٹیں ایوان میں پیش کیں۔ اجلاس میں عارفہ خالد نے قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2017کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ پیش کی، انہوں نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی مائیکرو فنانس انسٹیٹیوشنز (ترمیمی) بل 2017، قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی پاکستان پرائیویٹ کوریئر ریگولیٹری اتھارٹی بل 2015 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ کرن حیدر نے قائمہ کمیٹی برائے قواعد طریق کار و استحقاقات کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔