جرمنی کیساتھ ‘ پارلیمانی اور اقتصادی روابط کو فروغ دیکر تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے دونوں اہم عالمی اور علاقائی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں‘ اراکین پارلیمنٹدونوں ممالک کی عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں‘ سردار ایاز صادق جرمنی ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان کا خواہاں ہے‘ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کے خواہشمند ہیںجرمن سفیر مارٹن کابلر کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات میں گفتگو

منگل 13 فروری 2018 16:44

جرمنی کیساتھ ‘ پارلیمانی اور اقتصادی روابط کو فروغ دیکر تعلقات کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے‘ پارلیمانی اور اقتصادی روابط کو فروغ دیکر تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں‘ پاکستان اور جرمنی اہم عالمی اور علاقائی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں‘ اراکین پارلینٹ دونوں ممالک کی عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں‘ جرمن سفیر مارٹن کابلر نے کہا کہ جرمنی ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان کا خواہاں ہے‘ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔

منگل کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جرمن سفیر مارٹن کابلر نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سپیکر سے فیڈرل اکیڈمی آف سکیورٹی پالیسی آف جرمنی کے سینئر افسر نے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات‘ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

پارلیمانی اور اقتصادی روابط کو فروغ دیکر مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور جرمنی اہم عالمی اور علاقائی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ پاکستان عالمی امن و خوشحالی کے لئے ہمیشہ دنیا کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی سکیورٹی فورسز اور عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے وافر مواقع موجود ہیں اراکین پارلیمنٹ دونوں ممالک کی عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر جرمن سفیر مارٹن کابلر نے کہا کہ جرمنی پاکستان کو اپنا دوت اور اقتصادی شراکت دار تصور کرتا ہے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔ جرمنی ایک خوشحالی اور مضبوط پاکستان کا خواہاں ہے۔ سینیئر جرمن افسر نے کہا کہ خطے میں امن و خوشحالی کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔