چوہدری نثار مریم نواز کی قیادت میں کام کیوں نہیں کر سکتے،اصل وجہ سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 فروری 2018 15:35

چوہدری نثار مریم نواز کی قیادت میں کام کیوں نہیں کر سکتے،اصل وجہ سامنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13فروری 2018ء)چوہدری نثار مریم نواز کی قیادت میں کام کیوں نہیں کر سکتے،اصل وجہ سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی قیادت میں کام نہیں کر سکتے لیکن وہ نواز شریف کی قیادت میں کام کر سکتے ہیں ۔

حالانکہ نواز شریف کوعدالت کی طرف سے نا اہل کیا جا چکا ہے جب کہ ان پر کرپشن کے بھی کئی الزامات ہیں لیکن چوہدری نثار کو نواز شریف کے کرپٹ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔اور وہ ایک کرپٹ آدمی کی قیادت میں کام کر سکتے ہیں۔جب کہ چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ وہ شہباز شریف کی قیادت میں بھی کام کر سکتے ہیں اور شہباز شریف پر بھی اب کئی الزمات سامنے آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کا اپنا ریکارڈ اچھا ہے لیکن انہیں نواز شریف یا شہباز شریف کی کرپشن پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مریم نواز کی قیادت میں کام نہیں کر سکتے۔اس کی اصلی وجہ یہ ہے کہ مریم نواز ان سے عمر میں چھوٹی ہیں اور چوہدری نثار کی انا یہ برداشت نہیں کرتی کہ وہ خود سے چھوٹی عمر کے کسی شخص کے نیچے لگ کے کام کریں۔

تو مریم نواز کی قیادت میں کام نہ کرنے کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ صرف اور صرف انا ہے ۔رؤف کلاسرا نے یہ بھی کہا کہ چونکہ چوہدری نثار کا ستارہ لیو ہے اور جن کا ستارہ لیو ہو وہ ایسی باتیں بلکل بھی برداشت نہیں کرتے ۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا تھا کہ انہیں شہباز شریف اور نواز شریف کی قیادت میں کام کرنا قبول ہے لیکن وہ مریم نواز کی قیادت میں کام نہیں کر سکتے۔اس موقع پر چوہدری نثار نے پارٹی میں خدشات اور تحفظات کا بھی تذکرہ کیا۔