سپورٹ وئر برانڈ پوما کو گذشتہ سال ریکارڈ 135.8ملین یورو(166.7)ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی

منگل 13 فروری 2018 16:43

سپورٹ وئر برانڈ پوما کو گذشتہ سال ریکارڈ 135.8ملین یورو(166.7)ملین ڈالر ..
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) جرمن سپورٹ وئر برانڈ پوما کو گذشتہ سال ریکارڈ 135.8ملین یورو(166.7ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔جرمنی کے مقام بیویریا میں قائم پوما دنیا کا پسندیدہ سپورٹ وئر برانڈ ہے جو جوتوں کے ساتھ کھیلوں کا دوسرا متعلقہ سامان بھی بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

پوما کے مطابق ان کو 2017 میں 2016 کے مقابلے میں دوگنا خالص منافع حاصل ہوا ہے جس کی وجہ ان کا گلوکارہ ریحانہ کو برانڈ ایمبیسیڈر لینا اور فٹ بال ورلڈ کپ کا آفیشل برانڈ پارٹنر بننا ہو سکتا ہے۔پوما کے مطابق ان کے گذشتہ سال کے آپریٹنگ منافع میں بھی 92 فیصد سے 244.6 ملین یورو کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :