جنرل موٹرز کا جنوبی کوریا میں اپنا ایک کارخانہ بند کرنے کا اعلان،2 ہزار افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ،جنوبی کورین حکومت ناراض ہو گئی

منگل 13 فروری 2018 16:43

جنرل موٹرز کا جنوبی کوریا میں اپنا ایک کارخانہ بند کرنے کا اعلان،2 ہزار ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) امریکی کارساز ادارے جنرل موٹرز نے جنوبی کوریا میں اپنی4کار ساز کارخانوں میں سے ایک کارخانے کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔جنرل موٹرز نے کہا کہ وہ اپنے ایک اصلاحاتی منصوبے کے تحت جنوبی کوریا میں اپنی4کار ساز کارخانوں میں سے ایک کارخانے کو بند جبکہ باقی کارخانوں کے مستقبل کا فیصلہ آمدہ ہفتوں میں کریں گے۔

جنرل موٹرز ان دنوں اپنا کاروبار منافع بخش بنانے اور اخراجات میں کمی کے لئے جنوبی کورین حکومت اور مزدور یونینز کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔ جنرل موٹرز نے کہا ہے کہ جنوبی کورین پلانٹ کے بند کرنے سے ان کو850 ملین ڈالر کی بچت ہو گی جس کو دوسرے پلانٹس کیری کنسٹرکشن پلاننگ پر خرچ کریں گے۔انھوں نے کہا کہ انھیں ایشیاء میں اپنے بیشتر کاروبار سے منافع نہیں ہو رہا جس کی وجہ اس کی گاڑیوں کی طلب میں کمی اور مزدوری کی اجرت میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کے مطابق ان کو2014 سی2016 کے دوران ایشیاء میں اپنے کاروبار میں 1.8بلین ڈالر کا خالص خسارہ ہوا ہے ۔جی ایم حالیہ برسوں میں آسٹریلیا اور انڈونیشیا میں بھی اپنے اپنا کام بند کر چکا ہے اور تھائی لینڈ کے کارخانے کی استعداد کار بہتر کر رہا ہے۔ جنوبی کوریا کے مقام گنسان میں جی ایم کے جس کارخانے کو بند کیا جانا مطلوب ہے اس میں 2,000افراد کام کر رہے ہیں جن کو فارغ کرنے کے لئے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پروگرام لانچ کیا جائے گا۔

جی ایم وہاں کیڈیلیک اور شیورلے ماڈلزبناتا ہے جس میں سے نصف برآمد کر دیئے جاتے ہیں۔دریں اثناء جنوبی کورین حکومت نے اس معاملے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جنرل موٹرز یک طرفہ فیصلہ نہیں کر سکتا وہ ان کو یہاں درپیش مسائل اور خسارے کا آڈٹ کروائیں گے پھر کوئی فیصلہ ہو گا۔