قومی ٹیم ایشین ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئی کل ملائشیا روانہ ہوگی

منگل 13 فروری 2018 16:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) 8رکنی قومی ٹیم ایشین ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئی کل بدھ کو ملائشیا روانہ ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق چمپئن شپ 15 سی20 فروری تک ملائشیا میں کھیلی جائیگی جس میں5 کھلاڑی اور 3 آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کھلاڑیوں میں ارسلان، زاہد محمود، شکیل جٹ، عزت اللہ اور عبدالباسط شامل ہیں جبکہ افیشلز میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ، سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور کے پی کے سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 14 فروری کو ملائشیا روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے اور کیمپ میںکھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ ایشیئن سائیکلنگ چمپئن شپ میں ایشیا کی42 ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے اور ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائیگا اور توقع رکھتے ہیں کہ چمپئن شپ میں قومی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔

متعلقہ عنوان :