بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ پرسوں کھیلا جائے گا

منگل 13 فروری 2018 16:42

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ پرسوں جمعرات کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی 20 میچ 18 فروری کو سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :