پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا کامن ویلتھ گیمز کیلئے پانچ رکنی ٹیم کا اعلان

منگل 13 فروری 2018 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے رواں سال اپریل میں آسٹریلیا میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کیلئے پانچ ویٹ لفٹرز اور دو کوچز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری امجد امین بھٹی کے مطابق اعلان کردہ پانچ ویٹ لفٹرز میں محمد نوح دستگیر بٹ ( پلس 105کلوگرام )، ابو سفیان (69کلوگرام )، طلحہ طالب (62کلوگرام )، عثمان امجد راٹھور (94کلوگرام ) اور عبداللہ غفور (56کلوگرام ) شامل ہیں جبکہ کوچز میں محمد الیاس بٹ اور علی اسلم ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دو ریزرو کھلاڑی بھی بیک اپ کیلئے رکھے گئے ہیں جن میں جمیل اختر (105کلوگرام ) اور حیدر علی (77کلوگرام ) شامل ہیں۔ امجد امین بھٹی نے کہاکہ مذکورہ کھلاڑیوں کو مختلف ٹرائلز کی بنا پر میرٹ پر منتخب کیا گیا ہے اور ان سے کامن ویلتھ گیمز میں کافی توقعات وابستہ ہیں ۔ اولمپک گیمز 4 سے 15اپریل تک گولڈ کوسٹ سٹی آسٹریلیا میں ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :