عبوری کوچ نے بنگلہ دیشی کرکٹرکے گندے ماحول کا راز فاش کردیا

بنگلہ دیشی کرکٹرزکے اردگردکاماحول گندہ ہوچکاہے،اسلئے ٹیم کیساتھ مزید کام کرنے میں دلچسپی نہیں ،عبوری ہیڈکوچ خالد محمود

منگل 13 فروری 2018 16:29

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) سری لنکا کے خلاف ہوم سیریزمیں ہیڈکوچ کی عدم موجودگی میں عبوری کوچ کی ذمہ داری اٹھانے والے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ٹیکنیکل ڈائریکٹرخالدمحمود نے بنگلہ دیشی کرکٹرزکے اردگردگندے ماحول کا راز فاش کردیاہے۔وہ ایک ہی سیریز میں ذمہ داری سنبھالنے کے بعد توبہ توبہ کرکے دوبارہ کام کرنے سے ہاتھ کھڑے کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہیڈکوچ کی غیرموجودگی میں عبوری ہیڈکوچ کی ذمہ داری خالد محمود کو سونپی گئی ہے تاہم وہ ایک ہی سیریز بعد بنگلہ دیشی ٹیم سے اکتاگئے ہیں۔ان کا کہناہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹرزکے اردگردکاماحول کافی گندہ ہوچکاہے ۔اس لئے وہ ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں کھلاڑیوں کے اسپاٹ فکسنگ کے درجنوں کیس سامنے آنے کے علاوہ کوئی بنگلہ دیشی اسٹارکرکٹرز خواتین کے ساتھ مختلف اسکینڈلزکی زدمیں بھی آچکے ہیں جبکہ کچھ انٹرنیشنل کرکٹرز اس حوالے سے جیل کی ہوابھی کھاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :