پیانگ چانگ سرمائی اولمپکس ، چینی کھلاڑی نے پہلا میڈل جیت لیا

منگل 13 فروری 2018 16:29

پیانگ چانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء)پیانگ چانگ سرمائی اولمپکس میں چینی کھلاڑی نے پہلا میڈل جیت لیا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابقپیانگ چانگ سرمائی اولمپکس میںلیڈیز ہاف پائپ کے فائنل مقابلے میں چینی کھلاڑی لیو جیا یو نے سلور میڈل حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

یہ موجودہ اولمپکس میں چینی وفد کا پہلا میڈل ہے ۔ انکی ساتھی زائی شو تھوں پانچویں پوزیشن پر رہیں۔ امریکی کھلاڑی کروئی کنگ نے اس مقابلے میں سو نے کا تمغہ جیتا ۔ اس سے قبل لیو جیا یو نے وینگوئر سرمائی اولمپکس میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی ۔