اسٹیون اسمتھ دوسری مرتبہ آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئرقرار

اوپنر ڈیوڈ وارنر ون ڈے پلیئر آف دی ایئر اور ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر قرار پائے

منگل 13 فروری 2018 16:29

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) اسٹیون اسمتھ دوسری مرتبہ آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر قرار پائے ہیں جب کہ وہ اس مرتبہ ایلن بارڈر ایوارڈ بھی لے اڑے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے 2017 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے آسٹریلوی کرکٹرز میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میلبورن میں منعقد ہوئی، تیسری مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے اسٹیون اسمتھ آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی لے اڑے اور ایلن بارڈر میڈل کے بھی مستحق ٹھہرے۔

جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر ون ڈے پلیئر آف دی ایئر اور ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر قرار پائے۔بیتھ مونی ویمنز ڈومیسٹک پلیئر آف دی ایئر، جارج بیلی مینز ڈومیسٹک پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ بیٹی ولسن ینگ کرکٹر کا ایوارڈ جارجیا ریڈمین، بریڈ مین ینگ کرکٹر کا ایوارڈ جائے رچرڈسن، بلنڈا کلارک ایوارڈ الائس پیری کے حصے میں آیا۔ کیرن رالٹن، نارم اونیل اور رکی پونٹنگ کو آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا۔