سابق کیوی کرکٹر پر11خواتین پر جنسی حملے کرنے کے الزامات عائد

جیسن روبرٹ نے خواتین پر جنسی حملے کے الزامات مسترد کردیے،کرکٹر16مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش ہوں گے

منگل 13 فروری 2018 16:29

نیپلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) نیوزی لینڈ کے ایک سابق پروفیشنل کرکٹر جیسن روبرٹ ٹریم باتھ پر11 خواتین پر جنسی حملے کرنے کے الزامات عائد ہو گئے۔جیسن روبرٹ نے خواتین پر جنسی حملے کے الزامات مسترد کردیے، گزشتہ برس نومبر میں ان کے خلاف 2 خواتین پر حملے کا الزام تھاتاہم متاثرہ خواتین کی تعداد 11 تک جاپہنچی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز نیپئر ڈسٹرکٹ کورٹ میں 29 سالہ جیسن روبرٹ پیش ہوئے، انھوں تمام الزامات سے انکار کردیا، عدالت کو بتایا گیا کہ اس نے نومبر میں ایک ہی روز 2 خواتین سے دست درازی کی کوشش کی۔

تحقیقات سے علم ہوا کہ وہ ساحل سمندر اور دیگر مقامات پر مزید 9 خواتین سے بھی ایسا کرچکے ہیں، اس کے ساتھ ان پر ایک فوڈ سپلائی کمپنی میں ساڑھے 8 ہزار ڈالر چوری کرنے کا چارج بھی لگایا گیا۔جیسن روبرٹ بدستور ضمانت پر رہیں گے،انھیں اسی عدالت میں 16 مارچ کو اگلی سماعت پر دوبارہ پیش ہونا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :