ْ خواہش ہے ملک میں تعلیم کی شرح کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر لایا جائے ،ْ اقبال ظفر جھگڑا

سرحد یونیورسٹی معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے ،ْ تعلیم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ،ْ سرحد یونیورسٹی کے کانو وکیشن سے خطاب

منگل 13 فروری 2018 16:12

ْ خواہش ہے ملک میں تعلیم کی شرح کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر لایا جائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ خواہش ہے ملک میں تعلیم کی شرح کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر لایا جائے ،ْ سرحد یونیورسٹی معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے ،ْ تعلیم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔وہ منگل کو یہاں سرحد یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ جب سے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ سنبھالا ہے، ملک میں تعلیم کی شرح کو آگے لے جانے کی خواہش ہے۔

آج ہماری تعلیم کی شرح قابل فخر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں تعلیم کی شرح کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر لایا جائے اور آج ہم جس راستے پر چل پڑے ہیں ایک دن پاکستان میں تعلیم کی شرح سو فیصد ممکن ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مستقبل نو جوانوں کا ہے اور نوجوان ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ سرحد یونیورسٹی معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے اور یہ کے پی کے کی بہترین یونیورسٹی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی حکومت اکیلے تعلیمی مسائل حل نہیں کر سکتی، اس ضمن میں نجی شعبہ کو آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی مسائل کے حل کے لئے فیکلٹی ممبران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کی تعلیم کے ساتھ تربیت کی بھی ضرورت ہے۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک پاکستان کی ترقی کو رول ماڈل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر مختار نے کہا کہ ملک کی آبادی کا 60 فیصد نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، ہمارے بچے تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ملک جا رہے ہیں، سرکاری یونیورسٹیوں کے ساتھ پرائیویٹ یونیورسٹیاں بھی معیاری تعلیم دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ تعلیم کے ساتھ تر بیت بھی کریں اور بچوں کو حب الوطنی سکھائیں، آج مل کر پاکستانیوں کو ایک قوم بنانا ہو گا۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ قائداعظم نے بڑی قربانیوں سے ہمارے ملک پاکستان کو قائم کیا، آج ہمیں ایک قوم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے ہی پاکستان کے مسائل کا حل نکالنا ہے۔ قبل ازیں سرحد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم الرحمان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کانووکیشن میں 1500 سے زائد طلباء و طالبات کو پی ایچ ڈی، ایم ایس اور بی ایس کی ڈگریاں اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو گولڈ میڈیل دیئے گئے۔ کانووکیشن میں طلباء و طالبات کے والدین، اساتذہ کرام اور عزیز و اقارب سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :