Live Updates

عمران خان نے اپنے کہے کے برعکس خود موروثی سیاست پر عمل کیا ،ْ عوام نے ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنایا ،ْخورشید شاہ

آئندہ الیکشن کے بعد سیاست کے نئے راستے کھل جائیں گے ،ْقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا رد عمل کا اظہار

منگل 13 فروری 2018 15:58

عمران خان نے اپنے کہے کے برعکس خود موروثی سیاست پر عمل کیا ،ْ عوام نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے کہے کے برعکس خود موروثی سیاست پر عمل کیا ،ْ عوام نے ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنایا ،ْآئندہ الیکشن کے بعد سیاست کے نئے راستے کھل جائیں گے۔

(جاری ہے)

این اے 154کے الیکشن پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ لودھراں کی سیٹ پہلی بار ہی تحریک انصاف کو ملی تھی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا موقف تھا کہ موروثی سیاست ختم ہونی چاہیے ،ْمگر عمران نے اپنے کہے کے برعکس خود موروثی سیاست پر عمل کیا۔ انہوںنے کہاکہ شاید عوام نے اسی وجہ سے ری ایکٹ کیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آئندہ الیکشن کے بعد سیاست کے نئے راستے کھل جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات