سید خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کے لیئے عوام سے نام مانگ لئے

نگران وزیراعظم کے لیے وزیراعظم کے ساتھ مشاورت ابھی شروع نہیں ہوئی ،ْ اپوزیشن لیڈر

منگل 13 فروری 2018 15:58

سید خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کے لیئے عوام سے نام مانگ لئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کے لیئے عوام سے نام مانگ لئے۔ ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ جو بھی اچھے نام ہیں وہ بتائے جائیں تا کہ ہم مشاورت میں ان پر بھی غور کر سکیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے وزیراعظم کے ساتھ مشاورت ابھی شروع نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ تین ماہ رہ گئے، نگران وزیراعظم کے لیئے مشاورتی عمل شروع ہو جانا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے تا حال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا تقرر اہم ذمہ داری ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے اختیارات آئین میں واضح ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کو صرف روزمرہ کے امور حکومت چلانا ہوتے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ کوشش ہو گی بہترین نگران وزیراعظم سامنے لایا جائے۔