فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں ملین سونامی ٹری منصوبے کو مذاق قرار دیدیا ..
تازہ ترین : 1

فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں ملین سونامی ٹری منصوبے کو مذاق قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قول اور فعل میں تضاد ہے ،ْ بیان

فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں ملین سونامی ٹری منصوبے کو مذاق ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں ملین سونامی ٹری منصوبے کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قول اور فعل میں تضاد ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری نامی منصوبے کے تحت صوبے بھرمیں ایک ارب پودے لگائے جانے تھے جسے صوبائی حکومت اور خود عمران خان نے سب سے بڑا کامیاب منصوبہ قرار دیا اور اسی بناء پر ایک مشیر اشتیاق ارمڑ کووزیر بھی بنایاگیا لیکن سرکاری دستاویز سے پتہ چلاہے کہ پودے ایک ارب نہیں بلکہ 22کروڑ 4لاکھ ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/02/2018 - 15:58:39

اس خبر پر آپ کی رائے‎