بڑا عرب ملک غیر ملکیوں پر مہربان!

غیر ملکی ملازمین کو ویزوں کے حوالے سے شاندار خبر سنادی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 13 فروری 2018 15:18

بڑا عرب ملک غیر ملکیوں پر مہربان!
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء)  مقامی ذرائع کے مطابق کویت کے ریستوران کے مالکان اپنی ضرورت کے 25 ملازمین کے لئے ویزے مفت جاری کرواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی شہریوں کو بھرتی کرنے کی شرائط پوری کرنے کے بعد انہیں مزید 50 فیصد ملازمین کے ویزے جاری کروانے کے لئے 250 درہم فی ملازم ویزہ فیس دینا ہوگا۔ کویتی انسانی وسائل اتھارٹی نے اعلامیے میں کہا ہے کہ بیرون ملک سے ملازمین درآمد کرنے والے ریستوران کو شرائط مکمل کرنی ہوگی۔ تاہم اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے ریستوران کے پاس نافذ العمل لائسنس ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :