لودھراں کے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات کی ابتدائی رپورٹ چیئرمین تحریک انصاف ..
تازہ ترین : 1

لودھراں کے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات کی ابتدائی رپورٹ چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کردی گئی

عمران خان کا سخت اظہار برہمی ‘ مقامی قیادت لیڈر شپ کے پروٹوکول میں مصروف رہی اور الیکشن مہم کے ذمہ داران گرائونڈ پر کام کرنے کی بجائے نمائش میں لگے رہے ،رپورٹ میں سینئر قیادت کی غفلت کا بھی تذکرہ ‘ووٹر سے براہ راست رابطہ نہیں رکھا‘ذرائع

لودھراں کے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات کی ابتدائی رپورٹ چیئرمین ..
لاہور/بنی گالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) لودھراں کے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات کی ابتدائی رپورٹ چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کردی گئی‘چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا سخت اظہار برہمی ۔ذرائع کے مطابق لودھراں الیکشن میں ہار پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سخت برہم ہیں ، پارٹی قیادت نے چیئرمین کو لودھراں میں شکست کی وجوہات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران ووٹر کو باہر نکالنے پر کام نہیں ہوا جبکہ تحر یک انصاف کی مقامی قیادت لیڈر شپ کے پروٹوکول میں مصروف رہی اور الیکشن مہم کے ذمہ داران گرانڈ پر کام کرنے کی بجائے نمائش میں لگے رہے رپورٹ میں سینئر قیادت کی غفلت کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ لودھراں الیکشن کیلئے دوسرے شہروں سے آنے والی لیڈر شپ صرف میڈیا کوریج تک محدود رہی اور ووٹر سے براہ راست رابطہ نہیں رکھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران حکومتی حلقوں کی جانب سے ضابطوں کی کچھ خلاف ورزیاں بھی کی گئیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/02/2018 - 15:58:39

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :