وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 17فروری کو حافظ آباد کا دورہ کرینگے

سوئی گیس منصوبوں،وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس کارڈ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور جلسہ سے خطاب کرینگے

منگل 13 فروری 2018 15:52

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 17فروری کو حافظ آباد کا دورہ کرینگے
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 17فروری بروز ہفتہ حافظ آباد کا دورہ کرینگے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سوئی گیس فراہمی کے منصوبوں،وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس کارڈ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور جلسہ سے خطاب کرینگے،وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ وزیر اعظم حافظ آباد کے گائوں ونیکے تارڑ میں اسپورٹس اسٹیڈیم میں دوپہر بارہ بجے جلسہ سے خطاب کرینگے جبکہ مختلف دیہات کو سوئی گیس کی فراہمی،غریب خواتین میں ہیلتھ انشورنس کارڈ کی تقسیم کا بھی افتتاح کرینگے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جلسہ اور ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لئے انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔