ممتاز قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ ادا، فارم ہائوس میں سپرد خاک

مرحومہ کی نماز جنازہسید ابوالاعلی مودودی کے فرزند حیدر فاروق نے ادا کی،نماز جنازہ میںچیئرمین سینٹ‘ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ‘ سنیٹر پرویز رشید، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف،خورشید محمود قصوری‘ اعتزاز احسن ، سمیت وکلاء‘ سیاسی‘ سماجی اور سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت

منگل 13 فروری 2018 15:52

ممتاز قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ ادا،  فارم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب ایل سی سی اے گرائونڈ میں ادا کردی گئی‘ سید ابوالاعلی مودودی کے فرزند حیدر فاروق نے مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کی‘ نماز جنازہ کے بعد بیدیاں روڈ پر ان کے فارم ہائوس تدفین کی گئی‘ نماز جنازہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

منگل کو معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب ایل سی سی اے گرائونڈ میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ سید ابوالاعلی مودودی کے فرزند حیدر فاروق مودودی نے ادا کی۔ نماز جنازہ میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی‘ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ یاورعلی‘ خورشید محمود قصوری‘ اعتزاز احسن ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سنیٹر پرویز رشید اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف سمیت وکلاء‘ سیاسی‘ سماجی اور سول سوسائٹی کے افراد سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عاصمہ جہانگیر کی تدفین بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہائوس میں کی گئی۔ واضح رہے کہ عاصمہ جہانگیر گزشتہ اتوار کو برین ہیمرج کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔