سی پیک میں 6 ماہ میں81.54 ارب کی بیرونی سرمایہ کاری خوش آئند ہے،راجہ وسیم حسن

منگل 13 فروری 2018 15:52

سی پیک میں 6 ماہ میں81.54 ارب کی بیرونی سرمایہ کاری خوش آئند ہے،راجہ وسیم ..
لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج لنڈا بازارلاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے سی پیک منصوبہ کے باعث ملک میں6 ماہ میں81.

(جاری ہے)

54 ارب کی بیرونی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے اور اس منصوبہ کی وجہ سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے، اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران بیرونی ذرائع سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 81ارب 54کروڑ روپے کے فنڈزموصول ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوںنے لوہا مارکیٹ شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،راجہ وسیم حسن نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے تحت سڑکوں، پلوں اور موٹرویز کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری ہوچکے ہیں اور بجلی منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جبکہ گوادر بندر گاہ فعال ہوچکی ہے جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں، انہوںنے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک میں نئی صنعتوں کے قیام سے ملک میں روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونگے جس سے بے روزگاری کا خاتمہ اور ملک خوشحالی وترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :