شام کی موجودہ صورتحال،اسرائیل اور ایران جنگ نہیں چاہتے،ایرانی تجزیہ کار

اسرائیل نہیں چاہتا ایران اگلا جنگی دروازہ کھولے اور خود ایران بھی جہاں ہے ادھر ہی محدود رہنا چاہتا ہے،تبصرہ

منگل 13 فروری 2018 15:42

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) عسکری تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ گزشتہ ہفتے شامی فورسز کے ہاتھوں اسرائیلی جنگی طیارے کی تباہی کے نتیجے میں اسرائیل اور ایران میں کشیدگی خطرناک حد تک طول پکڑے گی لیکن دونوں ممالک جنگ کے خواہاں نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عسکری ماہرین نے کہاکہ اسرائیل نہیں چاہتا کہ ایران اگلا جنگی دروازہ کھولے اور خود ایران بھی جہاں ہے ادھر ہی محدود رہنا چاہتا ہے۔

ایران سے سیاسی تجزیہ کار مجتبیٰ موساوی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیارے کی تباہی شام اور اس کے اتحادیوں کے لیے نئی حکمت عملی کا باعث بنے گی۔انہوں نے کہا کہ ایران شام کی مدد سے دستبردار نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے اکیلا چھوڑے گا کیونکہ شام کی جغرافیائی حیثیت ایران کے لیے انتہائی اہم اور کلیدی ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیل اور امریکا، ایران کی نقل و حرکت کو محدود رکھنے کا خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :