سعودی عرب میں سب سے زیادہ بچوں اور بچیوں کے نام ’’محمد ‘‘اور’’حور‘‘

عام حلقوں میں بچوں کو علی، فہد، سلمان، خالد ، عمر ، عبدالرحمان اور سعود کے نام دیئے جارہے ہیں،رپورٹ

منگل 13 فروری 2018 15:42

سعودی عرب میں سب سے زیادہ بچوں اور بچیوں کے نام ’’محمد ‘‘اور’’حور‘‘
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) محکمہ احوال مدنیہ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں بچوں کے سب سے زیادہ نام’’ محمد‘‘ اوربچیوں کے ’’حور‘‘ رکھے جارہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطا بق یہ اعدادوشمار 1438ھ کے ہیں۔

(جاری ہے)

بچوں میں محمد، عبداللہ اور عبدالعزیز جبکہ بچیوں میں حور، غنی اور ترف ناموں کا رواج زیادہ ہے۔ عام حلقوں میں بچوں کو علی، فہد، سلمان، خالد ، عمر ، عبدالرحمان اور سعود کے نام دیئے جارہے ہیں جبکہ بچیوں میں جود، نورة، سارة، کیان، فاطمہ، ریماء اور جوری زیادہ مقبول ہیں۔

متعلقہ عنوان :