چین کے شاپنگ مال میں چاقوحملہ،

ایک ہلاک،ملزم گرفتار حملہ آور تنہا تھا، حملے کے محرکات سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے،چینی پولیس کا بیان

منگل 13 فروری 2018 15:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) بیجنگ کے معروف میگا مال میں چاقو کے حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 3 مرد اور 9 خواتین شامل ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اس کی شناخت 30 سالہ چینی شہری زو کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور تنہا تھا۔ حملے کے محرکات سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔ چینی میڈیا نے فوٹیج دکھائے جس میں حملے کے بعد میگا مال کے فرش پر خون پڑا دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :