سعودی عرب میں لاکھوں ریال مالیت کی منشیات برآمد ،مقامی شہری گرفتار

منگل 13 فروری 2018 15:42

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سعودی عرب میں پولیس نے دوران چیکنگ شہری سے لاکھوں ریال مالیت کی منشیات برآمد کرکے گرفتارکرلیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی پولیس نے محایل عسیر کمشنری کے ماتحت السعیدہ میں شبے کی بنیاد پر مقامی شہری کی گاڑی کی تلاشی لیکر اس سے کتھے کی 81گانٹھیں برآمد کرلیں جبکہ مقامی شہری کو گرفتار کرلیا گیا، وہ کتھے کی گانٹھیں اسمگل کرنے کیلئے گاڑی کے خفیہ خانوں میں نشہ آور مادہ چھپائے ہوئے تھا۔