شام میں امریکہ کی اضافی امداد،20 کروڑ ڈالر پیش کرنے کا اعلان

داعش تنظیم لیبیا اور افغانستان میں بغاوت کی تحریک میں تبدیل ہو رہی ہے، ٹیلرسن کا کویت کانفرنس سے خطاب

منگل 13 فروری 2018 15:36

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہاہے کہ داعش تنظیم لیبیا، افغانستان اور فلپائن میں بغاوت کی تحریک کا رٴْوپ دھارنے کے لیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت میں داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے وزارتی اجلاس کے دوران ٹیلرسن نے باور کرایا کہ لڑائی کی مرکزی کارروائیوں کے اختتام کا یہ مطلب نہیں کہ داعش مکمل طور پر ہزیمت سے دوچار ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش تنظیم کے لیے فنڈنگ اور بھرتیوں پر روک لگانے کے واسطے کوششیں جاری رکھنا چاہیے۔امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شام کے شمال مغرب میں حالیہ پیش رفت کے حوالے سے ہمیں اب بھی ہے اور ہم ترکی کے تمام سکیورٹی اندیشوں کا مکمل ادراک رکھتے ہیں۔ٹیلرسن نے شام میں آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اضافی طور پر 20 کروڑ ڈالر پیش کرنے کا اعلان کیا۔