بٹ کوائن میں 2 ملین درہم کا دھوکا کرنے والا شخص متحدہ عرب امارات سے گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 13 فروری 2018 14:57

بٹ کوائن میں 2 ملین درہم کا دھوکا کرنے والا شخص متحدہ عرب امارات سے گرفتار
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق شارجہ پولیس نے متحدہ عرب امارات کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹ کوائن کے ذریعے 2 ملین درہم کا دھوکہ کرنے والے دھوکے بازوں کو گرفتار کر لیا ہے اور اسے 2 ملین درہم بھی برآمد کر لیے ہیں ۔ شارجہ پولیس کے مجرمانہ تحقیق کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈرایکٹر جنرل محمد ال شمسی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو پاکستانیوں نے مل کر اس دھوکے کو انجام دینا چاہا تھا ۔

بھارتی نے پولیس کو بتایا کہ اسے انٹرنیٹ کااستعمال کرنے سے پتہ چلا تھا کہ دونوں پاکستانی بٹ کوائن پر تجارت کرنے میں مصروف رہتے ہیں اور اس میں کافی ماہر بھی ہیں کیونکہ وہ اب تک بٹ کوائن سے کافی منافع کما چکے تھے ۔ جس پر بھارتی نے سوچا کہ کیوں نہ وہ بھی ایک کوشش کر کے دیکھے اور دونوں پاکستانیوں سے رابطہ کیا ۔

(جاری ہے)

ایک پاکستانی شارجہ کی ایک ٹی شاپ میں اس سے ملا اور اسے قائل کیا کہ وہ بٹ کوائن کی رقم اسے اس وقت ہی دیں گے جب وہ پہلے بینک اکاونٹ کے ذریعے انکے اکاونٹ میں پیسے جمع کراوائیں گے ۔

بھارتی نے وہیں بیٹھے ہوئے 2 ملین درہم پاکستانیوں کے اکاونٹ میں جمع کر وا دئیے ۔ لیکن جب اسنے ان سے دوباری رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اسے دونوں کے نمبر بند ملے ۔ جس پر بھارتی نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ یاد رہے کہ دونوں میں سے ایک پاکستانی متحدہ عرب مارات سے باہر رہائش پذیر تھا ۔ تاہم پولیس کی بروقت تحقیق سے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انسے بھارتی شہری سے لوٹے گئے 2 ملین درہم بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔