ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ مظفرآباد نے امتحانی شیڈول جاری کر دیا

منگل 13 فروری 2018 15:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء)ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ مظفرآباد نے امتحانی شیڈول جاری کر دیا ،ضلع بھر میں جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات 24فروری سے شروع ہوں گے ،جملہ امتحانی مراکز میں ڈیٹ شیٹ اور امتحانی کی ترسیل کا کام جاری ہے ،چیئرمین ضلعی ایلمنٹری تعلیمی بورڈ مظفرآباد کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع مظفرآباد میں امسال تقریباً 13ہزار امیدواران حصہ لیں گے جب کہ اس سلسلے میں 135امتحانی مراکز قائم کر دیے گئے ہیں ،تمام طلبہ اور والدین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ بروقت امتحانی مراکز سے رابطہ کریں اور کسی بھی قسم کی شکایت پر فوری بورڈ سے رابطہ کریں۔