صحت مند سرگرمیوں کا فروغ مسلم لیگ ن کے پروگرام میں سرفہرست ہے‘جمیل احمد ملک

منگل 13 فروری 2018 15:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنماجمیل احمد ملک نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کا فروغ مسلم لیگ ن کے پروگرام میں سرفہرست ہے ۔ مسلم لیگ( ن) نے انتخابات میں عوام سے جو وعدے کیے تھے ان کو پورا کیا جارہا ہے ،عوام میاں محمد نوازشریف اور راجہ فاروق حیدر کے ساتھ ہے اسوقت و حالات کا تقاضاہے کہ محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر،اور وزیر تعلیم بیرسٹر افتحار گیلانی کے ویژن کے مطابق تعمیر وترقی کا کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما جمیل احمد ملک نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان معاشرے کا اہم ستون ہیں ۔کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان بے راہ روی سے محفوظ رہتے ہیں ۔بامقصد سرگرمیاں منزل کے حصول میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں ۔نوجوانوں کا ہر قدم معاشرے کی بہتری کیلئے اٹھنا چاہئیے منزل پر پہنچنے کی لگن زندگی کو بامقصد بناتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :