طلباء مدارس پرکبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، مدارس کے طلبہ ہی اس ملک کے حقیقی وفادار اور محافظ ہے‘حافظ محمد عاشق راجہ

پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے جو کہ اصل میں انسانیت کی بنیاد ہے‘منتظم جمعیت طلباء عربیہ آزادکشمیر حا

منگل 13 فروری 2018 15:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) منتظم جمعیت طلباء عربیہ آزادکشمیر حافظ محمد عاشق راجہ نے کہا ہے کہ طلباء مدارس پرکبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، مدارس کے طلبہ ہی اس ملک کے حقیقی وفادار اور محافظ ہے ملک پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے جو کہ اصل میں انسانیت کی بنیاد ہے۔مسلمان ہونے کا مطلب یہی ہے کہ ہمارا نظریہ ہماری سوچ ہماری تہذیب و تمدن سیاست و معیشت اسلام کے مطابق ہواسلامی ریاست کے قیام کی خواہش، اسلامی معاشرے کی تشکیل، اسلامی تہذیب و ثقافت کا تحفظ، ملک اسلامیہ کے مفادات کا تحفظ اور عالم اسلام کے اتحاد سمیت دیگر مقاصد شامل ہو.اسی مقصد کے حصول کے لئے مدارس دینیہ کے 8 لاکھ طلبہ ہر اول دستہ بننے کے لئے تیار ہیں.یہ محض ایک خطہ زمین حاصل کرنا نہ تھا بلکہ ایسا ملک حاصل کرنا تھا جہاں پر مسلمان اپنی اپنی اقدار کی روشنی میں قرآن و سنت کی بالادستی کو پیش رکھتے ہوئے اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی گزاریںان خیالات کا اظہار منتظم جمعیت طلباء عربیہ آزادکشمیر حافظ محمد عاشق نے طلباء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت تعلیم یافتہ نو جوانوں کی بڑی تعداد بے روز گار ی کے مسئلے سے دو چار ہے، بد ترین مہنگائی نے عا م آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے جبکہ موسم سرما میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے،جمعیت طلباء عربیہ کے ہزاروں کارکُنان دکھی اِنسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

اُنھوں نے کہا کہ ملک کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے دیانت دار مخلص اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :