وادی لیپہ کرناہ کے عوامی اجتماعی مسائل و مطالبات پر مبنی 18 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پرممبراسمبلی کی ملاقات

عوامی مفاد کے لئے سیاسی تعصبات ،سیاسی وابستگی سے بالائے طاق ہو کر خدمت خلق کا فریضہ سرانجام دوں گا‘ ڈاکٹر مصطفی بشیر

منگل 13 فروری 2018 15:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) وادی لیپہ کرناہ کے عوامی اجتماعی مسائل و مطالبات پر مبنی 18 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر 6 ڈاکٹر مصطفی بشیر سے اے پی سی کے پلیٹ فارم سے نمائندہ وفود کی ملاقات ، دو گھنٹے تک خوشگوار ماحول میں تفصیلی مذاکرات ،عوامی اجتماعی مفادات کے لئے متفقہ جدوجہد پر مکمل اتفاق ، اے پی سی کا وفد 6 نکاتی چارٹر پر وزیراعظم راجا فاروق حیدر خان سے ملاقات کر کے اپنا موقف پیش کرئے گاجن میں ٹنل کی تعمیر ، اضافی نشست کیلئے قانون سازی، جنگلات کی لکڑی سے حاصل ہونے والی آمدن کی رائٹلی از سر نو مردم شماری ، نادرا آفس کا قیام ، 1122سروس ، مستحق طلباء طالبات کے لئے وظائف سیمت دیگر نکات شامل ہیں ، اے پی سی کے نمائندوں سابق میڈیا ایڈوائز ر شوکت جاوید ، منصور عالم قریشی ، منیر اختر منیر ، ساجد مقبول ، سید امتیا ز علی شاہ، سعید اختر اعوان ، عاطف گیلانی ،قمر نواز میر اور دیگر زعماء شامل تھے جبکہ ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر کے ہمراہ بزرگ سیاسی رہنما ملک منور اعوان ، سہیل ناصر خان، غلام جیلانی، شمس الرحما ن ،ستم مغل،محسن عبداللہ ، شفیع میر ، بھی موجود تھے ، اس موقع پرممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر نے کہا کہ وہ عوامی مفاد کے لئے سیاسی تعصبات ،سیاسی وابستگی سے بالائے طاق ہو کر خدمت خلق کا فریضہ سرانجام دیں گے چارٹر آف ڈیمانڈ میں جو مطالبات میری ترجیحات میں ہیں وہ حل کرنے کے لئے تمام اقدامات اور وسائل بروئے کار لارہے ہیں وزیر اعظم سے جلد اے پی سی کے وفد کی ملاقات میں باقی چارٹر کے نکات پر تفصیلی بات چیت کیلئے وقت طے کرنا میری ذمہ داری ہے اے پی سی کی جانب سے شوکت جاوید میر ، منصور عالم قریشی،منیر اختر منیر ، ساجد مقبول سمیت ٹنل کمیٹی موومنٹ کے عہدیداروں نے ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کو تفصیلی بریفنگ دی اور تقریب میں آمد پر خوش آمد کہا ، تقریب کا اختتام اجتماعی دعا کے ساتھ کیا گیا ، وزیراعظم راجا محمد فاروق حیدر خان سے ہونے والی مجوزہ ملاقات میں وادی لیپہ کرناہ ، مظفرآباد ، ہٹیاں ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور،کراچی میں مقیم وادی لیپہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی ، مذہبی ، سماجی ، طلباء ، وکلاء، تاجروں اور صحافیوں،سول سوسائٹی کا نمائندہ وفد تشکیل دیا جائے گا تاکہ اتحاد و اتفاق عوامی رائے عامہ رواداری اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے اور اپنے مسائل کو خوش اسلوبی اور باہمی اعتماد کے رشتوں سے پائیہ تکمیل پہنچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :