وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بارشوں اور برف باری سے شاہرات کی بندش اور نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی

منگل 13 فروری 2018 15:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بارشوں اور برف باری سے شاہرات کی بندش اور نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارشوں اور برف باری سے بند ہونے والی شاہرات کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔شاہرات کی بحالی کے لیے تمام ادارے مل کر کام کریں ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایات کی روشنی میں مختلف اداروں نے بالائی علاقوں میں شاہرات کی بحالی کے کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیے ہیں۔ شاہرات کی بحالی کے لیے تمام ادارے مل کر اپنے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔