الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں پر امن انتخابات پر اطمینان کا اظہار

منگل 13 فروری 2018 15:27

الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں پر امن انتخابات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں پر امن انتخابات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق انتخابات کے پر امن استعمال کے لئے پاکستان آرمی کا کردار قابل تحسین ہے، پنجاب پولیس اور باقی حکومتی اہلکاروں نے جو جانفشانی سے کام کیا ہے، پریذائیڈنگ آفیسران اور پولنگ عملہ نے احسن طریقہ سے اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

کمیشن نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرنگ آفیسر اور متعلقہ سٹاف نے انتہائی ایمانداری اور پیشہ ورانہ طریقے سے خدمات سر انجام دیں۔ کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ کمیٹیوں نے پورے الیکشن میں چوکنا ہو کر کردار ادا کیا۔ میڈیا کردار قابل ستائش اور ذمہ دارانہ رہا۔ کمیشن نے این اے 154 لودھراں میں ووٹر کی جمہوری عمل میں شرکت پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔